وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ امتحانات نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خالد حسین سمیت تمام عملے کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس امتحان کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کے زیر اہتمام دیگر امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے تیاریوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اس دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر شہزاد عالم، ڈاکٹر شگفتہ تبسم سمیت دیگر امتحانی عملہ بھی وہاں موجود تھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر شعبہ امتحانات کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے امتحانات میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی